• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

سوات: ’شرپسندوں‘ کے ساتھ مقابلے کے دوران شہری جاں بحق، پولیس اہلکار زخمی، پولیس

شائع May 23, 2023 اپ ڈیٹ May 24, 2023
پولیس افسر نے بتایا کہ زخمی اور جاں بحق شخص کی لاش کو سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے— فائل فوٹو: اے ایف پی
پولیس افسر نے بتایا کہ زخمی اور جاں بحق شخص کی لاش کو سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے— فائل فوٹو: اے ایف پی

خیبرپختونخوا کے ضلع سوات کی تحصیل بابو زئی کے پہاڑی علاقے بنجوٹ میں ’شرپسندوں‘ کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک شہری جاں اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔

سٹی پولیس اسٹیشن کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) امجد علی نے ڈان ڈاٹ کام کو واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مبینہ شرپسند کی موجودگی کے باعث علاقے کے لوگ اسحلہ سمیت نکل آئے او ان کا پیچھا شروع کر دیا۔

ڈی ایس پی سٹی کے مطابق عوام نے منگلور پولیس اسٹیشن میں اطلاع دی کہ مشکوک افراد بنجوٹ پہاڑ کی جانب جا رہے ہیں، اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری روانہ کردی گئی اور دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔

انہوں نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں اب تک ایک مقامی شہری جمد علی موقع پر جاں بحق جبکہ ایک پولیس اہلکار وقار زخمی ہو گئے۔

پولیس افسر نے بتایا کہ زخمی اور جاں بحق شخص کی لاش کو سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈی ایس پی نے کہا کہ دہشت گردوں نے پہاڑ میں موجود ایک غار میں پناہ میں لی ہے اور پولیس نے غار کو گھیرے میں لیا ہے جہاں گزشتہ 5 گھنٹوں سے وقفے وقفے کے ساتھ فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

سوات میں ڈان ڈاٹ کام کے نمائندے نے رات 11 بجے کے قریب بتایا کہ اس وقت تک علاقے میں وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری تھا۔

اس کے علاوہ سیدو شریف ٹیچنگ ہسپتال کے ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ واقعے کے بعد ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024