پی ٹی آئی کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کا پارٹی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان
پی ٹی آئی کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے 9 مئی کے واقعات کے مذمت کرتے ہوئے پارٹی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 12 روز تک میرے اغوا اور رہائی کے دوران میری صحت کے حوالے سے اور میری بیٹی ایمان مزاری کو جس صورتحال اور ازمائش سے گزرنا پڑا، میں نے جیل جاتے ہوئے اس کی وڈیو بھی دیکھی جب میں تیسری جیل جارہی تھی تو وہ اتنا رو رہی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ اس لیے میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں متحرک سیاست چھوڑ رہی ہوں، میں آج سے پی ٹی آئی یا کسی بھی سیاسی جماعت کا حصہ نہیں رہوں گی، میرے بچے اور میری والدہ میری ترجیح ہیں، اب میں ان پر زیادہ توجہ دوں گی۔