9 مئی کے واقعات: پشاور سے 807 افراد گرفتار ہوئے ہیں، نگراں وزیر اطلاعات
خیبرپختونخوا کے نگران وزیر اطلاعات بیرسٹر فیروز جمال نے کہا کہ پشاور میں 9 مئی کے واقعات سے متعلق گرفتار افراد کی تعداد 807 تک پہنچ گئی ہے۔
پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگران وزیر اطلاعات بیرسٹر فیروز جمال نے کہا کہ ریڈیو پاکستان پر حملہ کرنے والے 21 شرپسند عناصر کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریڈیو پاکستان کا دروازہ چوری کرنے والے شخص کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
نگران وزیر اطلاعات نے کہا کہ اب تک ضلع مردان سے 654, چارسدہ سے 182، سوابی سے 173، کوہاٹ سے 124 اور ضلع بنوں سے 191 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔