• KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پاکستان کی پہلی فضائی ٹیکسی سروس کا آئندہ ماہ کراچی سے آغاز متوقع

شائع May 23, 2023
عمران اسلم نے کہا کہ اس سروس سے ملک میں سیاحت کو فروغ ملے گا — فائل فوٹو/بشکریہ ائیربس
عمران اسلم نے کہا کہ اس سروس سے ملک میں سیاحت کو فروغ ملے گا — فائل فوٹو/بشکریہ ائیربس

کراچی میں ایک نجی کمپنی ’اسکائی ونگز‘ آئندہ ماہ ملک کی پہلی ایئر ٹیکسی سروس متعارف کروانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق کمپنی کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) عمران اسلم نے ایک غیر ملکی سرمایہ کار کمپنی کے ساتھ معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد اس پیش رفت کی تصدیق کی ہے۔

عمران اسلم کے مطابق صارفین موبائل ایپ کے ذریعے ٹیکسی بُک کروا سکیں گے، ایئر ٹیکسی کا کرایہ اس سے بہت کم ہوگا جو چارٹرڈ طیاروں کے آپریٹرز وصول کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چارٹرڈ سروسز کراچی سے سندھ اور بلوچستان کے دیگر شہروں کے لیے مسافروں کو لے جانے کے لیے کم از کم 25 لاکھ روپے وصول کرتی ہیں۔

عمران اسلم نے کہا کہ اسکائی ونگز کی جانب سے ابتدائی طور پر نشستوں کی مختلف تعداد کے حامل 8 طیارے استعمال کیے جائیں گے اور بعد میں مزید طیاروں کا اضافہ کیا جائے گا، اس سروس سے ملک میں سیاحت کو فروغ ملے گا۔

انہوں نے کہا یہ ایک کامیاب منصوبہ ہوگا اور مجھے امید ہے کہ بہت سے لوگ اس کوشش میں ہمارے ساتھ شامل ہوں گے کیونکہ پاکستان میں بہت سے طیاروں کو ان کی صلاحیت کے مطابق استعمال نہیں کیا جارہا۔

انہوں نے بتایا کہ اسکائی ونگز کی جانب سے پہلے ہی ایک ایئر ایمبولینس اور موہنجودڑو کے لیے فلائٹ چلائی جا رہی ہے، علاوہ ازیں ادارہ پرواز کے لیے تربیتی پروگرام بھی چلا رہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024