عمران نیازی نے ایک بار پھر قوم کے ساتھ جھوٹ بولا ہے، وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں جو سولین تنصیبات ہیں صرف وہاں پر آئین و قانون کے مطابق انصاف کے تمام تقاضے پورے کرتے ہوئے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات چلائے جائیں جبکہ فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں پر آئین میں دیے ہوئے آرمی ایکٹ کے تحت مقدمات چلیں کوئی نیا قانون بننے نہیں جا رہا۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے عمران خان کی طرف سے آرمی چیف کے حوالے سے کی گئی ٹوئٹ کا حوالہ دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اس میں بھی عمران نیازی نے واضح طور پر جھوٹ بولا ہے، یہ بات میں پوری ذمہ داری سے کہتا ہوں کہ موجودہ سپہہ سالار جنرل عاصم منیر جب ڈی جی آئی ایس آئی تھے انہوں نے اس وقت کے وزیراعظم عمران خان کو کہا تھا کہ آپ کی اہلیہ محترمہ کرپشن میں ملوث ہیں۔