چوہدری وجاہت حسین پی ٹی آئی رہنما چوہدری پرویز الہٰی کی حمایت سے دستبردار
سینئر سیاست دان چوہدری وجاہت حسین اور ان کے صاحبزادے چوہدری شافع حسین مسلم لیگ (ق) میں واپس آگئے اور پی ٹی آئی رہنماچوہدری پرویز الہٰی کی حمایت سے دستبردار ہوگئے۔
چوہدری وجاہت حسین نے مسلم لیگ ہاؤس ڈیوس روڈ میں پر یس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں، میں نے کبھی اور جماعت جوائن نہیں کی، بیٹا بھی مسلم لیگ (ق) کے ٹکٹ پر جیتا تھا، خاندان کے کچھ لوگوں کے فیصلے درست نہیں، ان لوگوں کو جلد احساس ہو جائے گا جو فیصلے کئے وہ غلط تھے۔
انہوں نے کہا کہ جو ابھی بھی پارٹی میں واپس آنا چاہے تو چوہدری شجاعت حسین رکھ لیں گے، مقدمات عدالتوں میں فیس کریں گے، اس بنیاد پر واپس نہیں آیا، آنے والا وقت خاندان کو اکٹھا کر دے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے جنہوں نے خاندان میں دراڑیں ڈالی ہیں، وہ ہی دراڑیں ٹھیک کر رہے ہوں، چوہدری شجاعت بھائی اور والد کی طرح ہیں، بیٹا چوہدری شجاعت کی بات مانے گا۔