ہمسایہ ملک میں 9 مئی کو پاکستان کے وقار کا تماشہ بنتا رہا، حمزہ شہباز
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ کارگل کے شیر کیپٹن شیر خان کے مجسمے کو توڑا گیا، عمران نیازی آپ نے شہید کی ماؤں کے دل توڑے ہیں۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی ہمیشہ ایک سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا، 9 مئی کو ان عزائم کو پورا کیا گیا، جو آج تک 75 سالوں میں دشمن نہ کرسکا۔
انہوں نے کہا کہ ہمسایہ ملک میں 9 مئی کو پاکستان کے وقار کا تماشہ بنتا رہا، جب یہ جلاؤ گھیراؤ چل رہا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے 28 مئی کو اس ملک کو ناقابل تسخیر بنا کر ایٹمی قوت ہونے کا تحفہ دیا، جس پر پوری عالم اسلام کو فخر ہے۔