فردوس شمیم نقوی کو میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش کرنے کا حکم
کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری پر احتجاج کے دوران ہنگامہ آرائی کے کیس میں گرفتار پارٹی رہنما فردوس شمین نقوی کو میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
مذکورہ کیس میں عدالتی ریمانڈ پر جیل میں موجود فردوس شمیم نقوی کی درخواستِ ضمانت پر کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں سماعت ہوئی۔
فردوس شمیم نقوی کے وکیل نے کہا کہ فردوس شمیم نقوی کینسر سمیت دیگر سنگین بیماریوں میں مبتلا ہیں، مناسب طبی سہولیات کی عدم فراہمی سے فردوس شمیم نقوی کی صحت کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔
عدالت نے درخواست ضمانت کی سماعت 24 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے جیل سپرنٹنڈنٹ کو فردوس شمیم نقوی کو میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے حکم دیا کہ میڈیکل بورڈ فردوس شمیم نقوی کی صحت کے حوالے سے معائنہ کرے اور فردوس شمیم نقوی کی بیماری کی نوعیت پر رائے دے۔











لائیو ٹی وی