• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm

کیا آپ چائے کے بارے یہ حیرت انگیز معلومات جانتے ہیں؟

شائع May 22, 2023
فوٹو: الفا فوٹوگرافی
فوٹو: الفا فوٹوگرافی

پانی کے بعد چائے دنیا بھر میں سب سے زیادہ مقبول مشروب ہے، پاکستان سمیت کئی ممالک میں چائے کو بہت زیادہ اہمیت دی جاتی ہے اور دنیا بھر میں یہ مختلف رنگوں اور خوشبو دار ذائقوں میں دستیاب ہے۔

چائے کی تاریخ پر اگر نظر ڈالیں تو اس کے اصل خطے کے حوالے سے مختلف رپورٹس میں کئی دلائل پیش کی گئی ہیں لیکن اقوام متحدہ کے مطابق خیال کیا جاتا ہے کہ اس کی ابتدا بھارت کے شمال مشرق، شمالی میانمار اور چین کا جنوب مغربی علاقہ ہے۔

دوسری جانب الجزیرہ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس بات کے شواہد بھی موجود ہیں کہ چین میں تقریباً 5 ہزار سال قبل چائے کا استعمال کیا جاتا تھا جس سے معلوم ہوتا ہے کہ چائے دنیا کے قدیم ترین مشروف میں سے ایک ہے۔

مختلف زبانوں میں چائے کو کیا کہا جاتا ہے؟

دنیا بھر میں چائے کو مختلف زبانوں میں مختلف طریقے سے بلایا جاتا ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں چائے کو دو بنیادی الفاظ میں بولا جاتا ہے، پہلا ’ٹی‘ (te) اور دوسرا ’چا‘ (cha)

جنوبی ایشیا، جنوب مشرقی ایشیا، وسطی ایشیا، مشرق وسطیٰ اور مشرقی یورپ کے بہت سے حصوں میں چائے کا لفظ ’چا‘ سے ماخوذ ہے۔

مینڈارن میں: 茶 یعنی (چا)

عربی میں: شاي (چائی)

ترکی میں: çay یا (چائے)

ہندی میں: चाय یا (چائے)

انگریزی میں: tea

فرانسیسی میں: thé

ہسپانوی میں: té

جرمن میں: tee

فوٹو:الجزیرہ
فوٹو:الجزیرہ

چائے کی عالمی پیداوار

چائے کے پودے عام طور پر گرم علاقوں میں اگائے جاتے ہیں۔

فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 2021 میں دنیا بھر میں 65 لاکھ ٹن سے زیادہ چائے پیدا کی گئی، مشرقی ممالک 80 فیصد (5.3 ٹن) چائے پیدا کرتے ہیں۔

دنیا بھر میں چائے کی تقریباً نصف (47 فیصد) پیداوار چین میں ہوتی ہے، اس کے بعد دوسرے نمبر پر بھارت ہے جو 20 فیصد چائے پیدا کرتا ہے اور 8 فیصد کے ساتھ کینیا تیسرے نمبر پر ہے۔

سری لنکا، ترکیہ، ویت نام، انڈونیشیا، بنگلہ دیش اور ارجنٹائن دنیا بھر میں چائے پیدا کرنے والے 10 سرفہرست ممالک میں شامل ہیں۔

فوٹو:الجزیرہ
فوٹو:الجزیرہ

دنیا بھر میں روزانہ کتنی چائے پی جاتی ہے؟

پاکستان سمیت کئی ممالک میں چائے پینا بہت عام ہے، 2021 میں 25 لاکھ ٹن سے ز ائد چائے استعمال کی گئی، اس کے بعد بھارت (11 لاکھ ٹن) اور ترکیہ (3 لاکھ ٹن) ہے۔

پاکستان، روس، امریکا، مصر، جاپان، بنگلا دیش اور انڈونیشیا 2021 میں چائے پینے والے10 سرفہرست ممالک میں شامل ہیں۔

صحت کے فوائد اور چائے کی اقتصادی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اقوام متحدہ نے 21 مئی کو چائے کا عالمی دن قرار دیا۔

فوٹو:الجزیرہ
فوٹو:الجزیرہ

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2024
کارٹون : 19 دسمبر 2024