میری اور شیخ راشد کی گرفتاری کیلئے پولیس چھاپے مار رہی ہے، اسٹاف کو اٹھا کر لےگئے، شیخ رشید
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ میری اور میرے بھتیجے شیخ راشد شفیق کی گرفتاری کے لیے پولیس جگہ جگہ چھاپے مار رہی ہے، میرے اسٹاف کو اٹھا کر لےگئے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ جب تک پولیس گرفتارنہیں کرلیتی ٹوئٹرکے ذریعے قوم سے رابطہ رکھوں گا، صرف سپریم کورٹ سیاسی بحران سے نکال سکتی ہے۔