• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
Live Arrest Of Imran Khan

’مکمل غلط‘: عمران خان کی آرمی چیف کو بطور ڈی جی آئی ایس آئی عہدے سے ہٹانے کی تردید

شائع May 21, 2023

سابق وزیراعظم عمران خان نے موجودہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کو 2019 میں ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے سے ہٹانے کے حوالے سے ان افواہوں کو ’مکمل طور پر غلط‘ قرار دیا ہے جن میں کہا گیا تھا کہ وہ بشریٰ بی بی سے متعلق کرپشن کیسز کی تحقیقات کرنا چاہتے تھے۔

پی ٹی آئی سربراہ کی جانب سے یہ تردید برطانوی جریدے ’ٹیلی گراف‘ کی اس رپورٹ کے بعد سامنے آئی ہے جس میں کہا گیا کہ ’آئی ایس آئی سربراہ کے طور پر ان کا پہلی بار اس وقت کے وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ کلیش ہوا، مبینہ طور پر جنرل عاصم منیر نے عمران خان کو مطلع کیا تھا کہ وہ ان کی اہلیہ اور ان کے قریبی لوگوں کے حوالے سے کرپشن کے الزامات کی تحقیقات کرنا چاہتے ہیں، پھر جون 2019 میں عمران خان نے انہیں عہدے سے صرف 8 ماہ میں ہٹا دیا تھا جب کہ ان کے عہدے کی مدت تین سال تھی۔‘

ٹوئٹر پر جاری بیان میں عمران خان نے کہا کہ اس مضمون میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ میں نے جنرل عاصم منیر کو بطور ڈی جی آئی ایس آئی استعفے پر مجبور کیا کیونکہ انہوں نے مجھے میری اہلیہ بشریٰ بیگم کی کرپشن کے شواہد (کیسز) دکھائے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ یہ دعویٰ بالکل غلط ہے، جنرل عاصم منیر نے مجھے میری اہلیہ کی کرپشن کے کوئی شواہد دکھائے نہ ہی میں نے انہیں اس بنیاد پر مستعفیٰ ہونے پر مجبور کیا۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024