کوئی بھی قانون کے آہنی ہاتھوں سے بچ نہیں سکتا، وزیراعظم
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ یہ طے ہوا تھا کہ کسی شخص کو، چاہے وہ منصوبہ بندی میں شامل ہے، اکسانے میں شامل ہے، چاہے اس نے غلیظ گالیاں دیں اور نعرے لگوائے اور چاہے وہ توڑ پھوڑ میں شامل تھا، کوئی بھی قانون کے آہنی ہاتھوں سے بچ نہیں سکتا۔
شہباز شریف نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں طے ہوا تھا کہ سویلین تنصیبات کو نقصان پہنچانے میں ملوث تمام افراد پر انسداد دہشت گردی عدالت میں مقدمہ چلایا جائے گا، جبکہ فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچانے والوں پر فوجی عدالتوں میں مقدمہ چلایا جائے گا۔