• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 5:05pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 4:40pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 4:46pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 5:05pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 4:40pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 4:46pm
Live Arrest Of Imran Khan

فتنے نے نہ صرف ملک کی سالمیت بلکہ معاشرتی اقدار پر حملہ کیا ہے، مریم نواز

شائع May 20, 2023

مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے سابق وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتےہوئے کہا کہ اس وقت ملک ایسے فتنے کی ذد میں ہے، جس کو پاکستان کی تباہی کے لیے لانچ کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس نے نہ صرف ملک اور ملک کی سالمیت پر حملہ کیا بلکہ ہمارے معاشرے اور معاشرتی اقدار پر حملہ کیا، یہ کام کوئی دشمن بھی نہیں کرسکتا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ ہمارے پاس پچھلے کئی برسوں میں ایسے کئی واقعات ہوئے ہیں، جس میں فارن فنڈنگ سے شروع کریں، ایسے دشمن ممالک سے اس فنتے کو فنڈنگ ہوئی، سہولت کاری میسر کی گئی اور اس کی جڑوں کو مضبوط کیا گیا ہے، یہ اپنے آپ نہیں ہوا بلکہ یہ پاکستان کے خلاف بہت بڑی سازش ہے، جس کا نام عمران خان ہے۔

کارٹون

کارٹون : 15 اپریل 2025
کارٹون : 14 اپریل 2025