• KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:08pm
  • LHR: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:31pm
  • KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:08pm
  • LHR: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:31pm

بشریٰ انصاری کا دوسری شادی کا اعتراف

شائع May 20, 2023
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

سینیئر اداکارہ، میزبان و لکھاری بشریٰ انصاری نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے دوسری شادی کرلی، تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ ان کی دوسری شادی کب ہوئی۔

بشریٰ انصاری کی ڈراما ساز اقبال حسین سے دوسری شادی کی خبریں پہلی بار نومبر 2019 میں آئی تھیں اور اس وقت ڈراما نگار اقبال حسین نے اداکارہ سے دوسری شادی کی خبروں کی تردید کی تھی۔

اس کے بعد اگرچہ بشریٰ انصاری نے پہلے شوہر سے طلاق لینے کا اعتراف کیا تھا، تاہم انہوں نے واضح طور پر کھل کر دوسری شادی کا اعتراف نہیں کیا تھا۔

اب انہوں نے تازہ انٹرویو میں دوسری شادی کا اعتراف کرتے ہوئے یہ انکشاف بھی کیا ہے کہ پہلے شوہر ہدایت کار اقبال انصاری سے 36 سال بعد طلاق لینے سے قبل وہ ان سے ایک دہائی تک علیحدہ رہی تھیں، جس کی کبھی کسی کو خبر ہی نہیں ہوئی۔

بشریٰ انصاری نے پہلی بار جنوری 2020 میں ایک انٹرویو میں اپنی طلاق پر کھل کر بات کی تھی اور بتایا تھا کہ انہیں طلاق لیے ہوئے کافی عرصہ گزر چکا ہے۔

اس کے بعد انہوں نے دسمبر 2020 میں ایک اور انٹرویو میں بتایا تھا کہ شادی کے کچھ عرصے بعد ہی وہ طلاق لینا چاہتی تھیں لیکن بچوں کی وجہ سے انہوں نے 36 سال صبر کیا اور بچوں کے ہاں بچے ہونے کے بعد طلاق لی۔

انہوں نے دونوں انٹرویوز میں طلاق لینے کا سال نہیں بتایا تھا،تاہم انہوں نے بتایا تھا کہ شوہر کے ساتھ ذہنی ہم آہنگی نہ ہونے کی وجہ سے انہوں نے طلاق لی۔

اب اداکارہ نے تازہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ طلاق لینے سے قبل وہ ایک دہائی تک شوہر سے الگ رہی تھیں۔

’فوچیا میگزین‘ کو دیے گئے انٹرویو میں بشریٰ انصاری نے ایک بار پھر بتایا کہ انہوں نے شادی کے 36 سال بعد طلاق لی اور انہیں ایسا کرنے پر کوئی پچھتاوا نہیں۔

انہوں نے سابق شوہر اقبال انصاری کی تعریفیں کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ وہ اچھے ڈائریکٹر اور ڈراما نگار ہیں لیکن ان سے ان کے ذاتی معاملات بہتر نہ چل سکے، جس وجہ سے انہیں طلاق لینی پڑی۔

ان کے مطابق اقبال انصاری اچھے والد بھی ہیں اور تاحال وہ اپنی بچوں سے رابطے میں ہیں اور انہوں نے ان سے طلاق لینے کے بارے میں متعدد بار فیصلہ کیا تھا لیکن ہر بار کسی نہ کسی وجہ سے خاموش ہوجاتی تھیں مگر جب معاملہ حد سے گزر گیا تو انہوں نے طلاق لے لی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ وہ تاحال اقبال انصاری سے رابطے میں ہیں اور اب بھی ہر تیسرے دن ان کی سابق شوہر سے کبھی بچوں کے معاملے پر تو کبھی کسی دوسرے معاملے پر بات چیت ہوتی رہتی ہے۔

بشریٰ انصاری نے دوسری شادی پر بھی بات کی اور کہا کہ اس کا تعلق عمر سے نہیں ہوتا لیکن یہ سچ ہے کہ ایسا فیصلہ کرنا بہادری کا کام ہوتا ہے۔

سینیئر اداکارہ نے کہا کہ سماج کسی کو کوئی کام نہیں کرنے دیتا لیکن انہوں نے کسی کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے خود کو دوسرا موقع دیا اور شادی کرلی۔

انہوں نے یہ اعتراف بھی کیا کہ پہلے شوہر سے علیحدگی کے بعد کئی سال تک وہ صرف اسی وجہ سے ہی محفوظ رہیں کہ بہت سارے لوگ یہ نہیں جانتے تھے کہ وہ شوہر سے خفا ہیں اور کسی کو کوئی علم نہ ہونے کی وجہ سے انہیں کسی نے شادی کی پیش کش ہی نہیں کی تھی۔

اگرچہ انہوں نے انٹرویو میں پہلی طلاق اور دوسری شادی پر باتیں کیں، تاہم انہوں نے ایک بار پھر یہ واضح نہیں کیا کہ ان کی طلاق کب ہوئی اور انہوں نے دوسری شادی کب کی؟

تاہم انہوں نے بتایاکہ انہوں نے شادی کے 36 سال بعد طلاق لی، ان کی شادی 1978 میں اقبال انصاری سے ہوئی تھی، اس حساب سے انہوں نے 2014 میں طلاق لے لی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2024
کارٹون : 17 دسمبر 2024