بدترین کریک ڈاؤن کا مقصد خوفزدہ کرکے جھکانا ہے مگر ہم جھکیں گے نہیں، عمران خان
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اس بدترین کریک ڈاؤن اور ملک میں قائم دہشت کے اس راج کے پیچھے یہ ذہنیت کارفرما ہے کہ اہلِ پاکستان بھیڑوں کا ایک ریوڑ ہیں جنہیں با آسانی خوفزدہ کرکے طاقت کی ننگی نمائش کے آگے جھکایا جاسکتا ہے۔
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا کہ وہ تو ٹھیک ہے، مگر ہم ہرگز نہیں جھکیں گے کیونکہ اوّل تو ہم بھیڑ بکریاں نہیں، انسان ہیں اور دوم یہ کہ ہم تاریخِ عالم کے اس عظیم ترین قائد (محمد الرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم) کی امت ہیں جنہوں نے ہمیں رب العزّت کے حضور اس عہد میں باندھا کہ خالقِ کائنات کے سوا ہم کسی کے بھی سامنے ہرگز نہیں جھکیں گے۔