• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

مقبول ڈرامے ’پری زاد‘ کو عربی زبان میں پیش کرنے کا اعلان

شائع May 19, 2023
—پرومو فوٹو
—پرومو فوٹو

سال 2021 اور 2022 کے مقبول ترین پاکستانی ڈراموں میں سے ایک ’پری زاد‘ کو جلد ہی عربی زبان میں نشر کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

’پری زاد‘ کو عربی زبان میں پیش کرنے کے اعلان کے ساتھ ہی ہم ٹی وی نیٹ ورک نے عربی زبان میں اپنا یوٹیوب چینل ’ہم عربیہ‘ بھی متعارف کرادیا، جس پر نیٹ ورک کے مقبول ڈراموں اور فلموں کو عربی زبان میں ترجمہ کرکے پیش کیا جائے گا۔

ہم ٹی وی سے قبل پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) کی جانب سے حکومتی سطح پر پاکستان کے مقبول ڈراموں کو عربی زبان میں ترجمہ کرکے سعودی عرب سمیت دیگر مشرق وسطی ممالک میں پیش کیے جانے کا اعلان کیا گیا تھا۔

لیکن اب ہم ٹی وی نیٹ ورک کی جانب سے پاکستان کے پہلے عربی زبان کے یوٹیوب چینل کو متعارف کرائے جانے کے بعد اعلان کیا گیا کہ مذکورہ چینل پر متعدد ڈرامے اور فلمیں پیش کی جائیں گی۔

ہم ٹی وی کی جانب سے عربی زبان میں یوٹیوب چینل کو شروع کیے جانے کے ساتھ ہی اعلان کیا گیا کہ مذکورہ چینل پر جلد ہی 2021 اور 2022 کے مقبول ترین ڈرامے ’پری زاد‘ کو ریلیز کیا جائے گا۔

ہم ٹی وی عربی کے انسٹاگرام پر ’پری زاد‘ کے عربی ترجمے کا موشن پوسٹر بھی شیئر کیا گیا، جس میں مرکزی کردار پری زاد یعنی احمد علی اکبر کو دکھایا گیا۔

ڈرامے کو عربی میں ’قریبا‘ کے نام سے پیش کیا جائے گا، تاہم اسے ریلیز کرنے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

ہم عربی کے یوٹیوب چینل پر تاحال مزید کوئی ویڈیو ریلیز نہیں کی گئی، تاہم اس باوجود اس کے سبسکرائبرز کی تعداد 2 لاکھ تک پہنچ گئی۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ ’پری زاد‘ کے بعد ہم ٹی وی کی جانب سے اپنے دیگر مقبول ڈراموں کو بھی عربی زبان میں ترجمہ کرکے یوٹیوب چینل پر ریلیز کیا جائے گا۔

ساتھ ہی نیٹ ورک کی جانب سے پروڈیوس کردہ فلموں کو بھی عربی میں ترجمہ کرکے انہیں یوٹیوب پر ریلیز کیا جائے گا۔

یہ خیال بھی کیا جا رہا ہے کہ یوٹیوب عربی کی مقبولیت کے بعد ممکنہ طور پر ہم ٹی وی مشرق وسطی ممالک کے شائقین کے لیے عربی زبان میں سیٹلائٹ ٹی وی چینل بھی پیش کرے گا، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024