اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس سے اسد عمر کے خلاف کیسز کی تفصیلات طلب کرلیں
اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسد عمر کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری اور مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر رہنما پی ٹی آئی کے خلاف مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کیس کی سماعت کی جس میں بابر اعوان نے استدعا کی کہ اسد عمر کے خلاف کتنے مقدمات ہیں ان کی تفصیلات فراہم کی جائے۔
وکیل اسد عمر نے کہا کہ عدالت ہمارے کیسز پیر کو سماعت کے لیے مقرر کردے، جس پر جج نے دریافت کیا کہ کیا آپ ادھر اپنا ویک اینڈ انجوائے کرنا چاہتے ہیں ؟
جس پر کمرہ عدالت میں قہقے گونج اٹھے۔
بعدازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے ہدایت کی کہ اسد عمر کے خلاف کتنے مقدمات درج ہیں پولیس تفصیلات فراہم کرے اور فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت پیر تک ملتوی کردی۔