سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا 9 مئی کے ’مجرمانہ واقعات‘ پر اظہار مذمت
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں 9 مئی کے واقعات کو ’مجرمانہ‘ قرار دیتے ہوئے مذمت کا اظہار کیا اور بتایا کہ ایک پرتشدد ہجوم نے جناح ہاؤس اور ملک بھر میں فوجی تنصیبات پر حملہ کیا۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ تشدد اور تباہی کی ایسی کارروائیاں نہ صرف قانون کی حکمرانی کو نقصان پہنچاتی ہیں بلکہ ملک کے استحکام اور سلامتی کے لیے بھی خطرہ بن جاتی ہیں۔
بیان میں کہا کہ جناح ہاؤس جیسے تاریخی اور ثقافتی نشانات پر حملہ پاکستانی عوام کے مشترکہ ورثے اور شناخت پر حملہ ہے۔











لائیو ٹی وی