ایمان مزاری کا والدہ شیریں مزاری کی رہائی کیلئے لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ سے رجوع
وکیل ایمان مزاری نے والدہ شیریں مزاری کی رہائی کے لیے لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ سے رجوع کرلیا۔
درخواست میں مؤقف اپنایا کہ شیریں مزاری کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات کے برخلاف گرفتار کیا گیا، عدالت شیریں مزاری کی گرفتاری غیر قانونی، انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے۔
مزید کہا گیا کہ عدالت شیریں مزاری کو قید سے رہا کرنے کے احکامات جاری کرے، درخواست کے زیر سماعت ہونے تک شیریں مزاری کو طبی سہولیات، وکلا تک رسائی کی اجازت دی جائے۔