• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm
Live Arrest Of Imran Khan

مردان: کارگل کے ہیرو کرنل شیر خان شہید کا مجسمہ توڑنے والا ملزم گرفتار

شائع May 18, 2023

خیبرپختونخوا کے ضلع مردان سے 9 مئ کو پنجاب رجمنٹ سینٹر کے گیٹ کے قریب نصب کارگل کے ہیرو کرنل شیر خان شہید کا مجسمہ توڑ نے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایس پی اپریشن مردان روحان زیب خان نے بتایا کہ ملزمان کی شناخت فوٹیج اور تصاویر کی مدد سے کی گئی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دیگر شرپسندوں کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں، کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے مجسمہ کو توڑنے والا ملزم رحمت اللہ 9 مئ کے واقعے کے بعد سے روپوش تھا۔

ملزم نے پنجاب رجمنٹ سینٹر کے گیٹ کے سامنے توڑ پھوڑ بھی کی، ملزم کو پولیس نے گوجر گڑھی کے قریب گرفتار کیا۔

مزید بتایا کہ مردان پولیس نے قومی املاک اور توڑ پھوڑ میں ملوث دیگر 117 ملزمان کو بھی حراست میں لے لیا ہے، پی ٹی آئی کے 80 کارکنوں کو 3 ایم پی او کے تخت گرفتار کیا گیا ہے

یاد رہے کہ پولیس نے باقاعدہ طور پر ملزم کی نشاندہی کے حوالے سے انعام بھی مقرر کیا تھا اور نشاندہی کرنے والے کانام صیغہ راز میں رکھا جائے گا

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2024
کارٹون : 19 دسمبر 2024