حساس تنصیبات پر حملوں کی جڑیں عمران نیازی کی تقاریر میں پوشیدہ ہیں، وزیراعظم
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 9 مئی کو ریاست اور اس کی حساس تنصیبات پر ہونے والے پرتشدد حملوں کی جڑیں عمران نیازی کی گزشتہ ایک سال کے دوران کی گئی تقاریر میں پوشیدہ ہیں۔
ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے لکھا کہ عمران نیازی نے اپنی سیاسی تحریک کو حق اور باطل کے درمیان جنگ قرار دینے کے لیے آزادانہ طور پر مذہبی تصور کا سہارا لیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ اس (عمران خان) نے مسلسل مسلح افواج اور موجودہ آرمی چیف کو بدنام کیا، حملہ کیا اور بڑی چالاکی سے ’حقیقی آزادی‘ کے نعروں سے اپنے جتھوں کو تیار کیا جس کا مقصد انہیں تشدد پر اکسانا تھا جس کا ہم نے 9 مئی کو مشاہدہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ ان کی تقاریری سنیں، آپ کو جواب مل جائے گا۔