نالائق اور غیر مقبول حکومت سے ادارے جتنا دور ہوں گے اتنی عزت پائیں گے، شیخ رشید
سابق وزیرداخلہ و سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عدلیہ ہی ملک کو بحران سے نکالے گی، خواہشوں پر نہیں آئین وقانون کےمطابق فیصلےہوں گے۔
انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ نالائق، غیر مقبول، قابل نفرت موجودہ حکومت سے ادارے جتنا دور ہوں گے اتنی ہی عزت پائیں گے، فضل الرحمٰن کی 13 پارٹیوں کی ریلی نے مقبولیت کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے، سرکاری سپورٹ کے باوجود کوئی قابل ذکر لوگ جمع نہیں کرسکے۔
شیخ رشید نے لکھا کہ سعودیہ عرب، چین، متحدہ عرب امارات اپنےنمائندوں کے ذریعے اور ٹیلیفون پرسمجھانے کی کوشش کررہے ہیں، عقل کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں، ملک کوتشدد کی آگ میں مت جھونکیں، مسئلےکا حل مل بیٹھ کر تلاش کریں۔
انہوں نے متنبہ کیا کہ آئین کا احترام اور امن نہیں ہوگا تو سرمایہ کاری دور کی بات، جو پاکستان میں سرمایہ کار ہیں وہ دوسرے ملکوں میں سرمایہ شفٹ کرلیں گے۔