• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

دنیا کی بلند ترین چوٹی سر کرنے پر نائلہ کیانی کو ’ستارہ امتیاز‘ دینے کا اعلان

شائع May 17, 2023
فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان کوہ پیما نائلہ کیانی کو دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ستارہ امتیاز دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم آفس نے نائلہ کیانی کو ستارہ امتیاز دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ نائلہ کیانی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والی دوسری خاتون ہیں، اس سے قبل 2013 میں ثمینہ بیگ پہلی خاتون پاکستانی تھیں جنہوں نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کیا تھا۔

نائلہ کیانی اس سے قبل دنیا کی چوتھی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ لوٹسے کو سر کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق نائلہ کیانی اس سے قبل نیپال کی اناپورنا چوٹی کو بھی سرکر چکی ہیں۔

الپائن کلب آف پاکستان کے جنرل سیکرٹری کرار حیدری کے مطابق نائلہ کیانی ماؤنٹ لوٹسے کو سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہونے کے علاوہ 8 ہزار میٹر سے بلند 14 میں سے 6 چوٹیوں کو سر کرنے والی ملک کی پہلی خاتون بن گئی ہیں۔

امیجن نیپال کے مطابق گزشتہ روز (16 مئی کو) مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجکر 13 منٹ پر نائلہ کیانی اور ان کے نیپالی ساتھی پاسنگ تیمبا شیرپا ماؤنٹ لوٹسے کی چوٹی پر پہنچے۔

واضح رہے کہ نائلہ کیانی اس سے قبل کے ٹو، گیشربرم ون اور گیشربرم ٹو بھی سر کرچکی ہیں۔

نیپال کی معروف کوہ پیما اور امیجن نیپال کی سربراہ منگما جی نے اس کامیابی پر نائلہ کو مبارکباد دی۔

اسی دوران پاکستانی نژاد برطانوی شہری نادیہ آزاد نے بھی ماؤنٹ لوٹسے سر کیا، انہوں نے 14 مئی کو دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کیا تھا۔

نادیہ آزاد اس سے قبل 8 ہزار میٹر سے زائد کی 3 چوٹیاں پہلے ہی سر کر چکی ہیں، حال ہی میں 15 مئی کو 8 ہزار 91 میٹر سطح سمندر سے بلند انا پورنا چوٹی سر کی تھی۔

نادیہ آزاد پاکستان کی 8 ہزار میٹر سے زائد کی پانچوں چوٹیوں کو سر کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024