• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

بھارت: مردہ خاتون نے الیکشن جیت کر سب کو حیران کر دیا

شائع May 17, 2023
فوٹو: اے پی
فوٹو: اے پی

بھارت میں حیران کن واقعہ پیش آیا جہاں ایک خاتون نے اپنی موت کے تقریباً دو ہفتے بعد بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرلی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق رواں ماہ بھارت کی سب سے زیادہ آبادی والی ریاست اترپردیش میں مردہ خاتون نے بلدیاتی انتخابات میں میونسپل سول باڈی کی نشست پر تقریباً 44 فیصد ووٹ حاصل کیے، بھارت میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ کسی مردہ انسان نے الیکشن میں فتح حاصل کی ہے۔

30 سالہ خاتون آشیہ بی کا انتقال بلدیاتی انتخابات سے 12 روز قبل ہوا تھا، وہ پھیپھڑوں اور پیٹ کے درد میں مبتلا تھیں۔

خاتون کے شوہر نے انتخابی عملے کو اپنی اہلیہ کی موت کے حوالے آگاہ کیا تھا لیکن ضلعی افسر بھگوان شرن نے اے ایف پی کو بتایا کہ بیلٹ سے خاتون کا نام ہٹانے کا کوئی طریقہ کار نہیں ہے، اس لیے ووٹنگ طریقے کے مطابق ہی ہوئی۔

فوٹو: ہندوستان ٹائمز
فوٹو: ہندوستان ٹائمز

انہوں نے بتایا کہ ایک بار انتخابی عمل شروع ہوجائے تو اسے روکا یا ملتوی نہیں کیاجاسکتا۔

موت سے قبل خاتون علاقے میں کافی مقبول تھیں جس کی وجہ سے کئی لوگوں نے احترام میں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے خاتون کے حق میں ووٹ ڈالنے کا فیصلہ کیا۔

مقامی رہائشی محمد ذاکر نے ٹائمز آف انڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’آشیہ کی ہر ایک سے دوستی تھی، اور لوگوں نے ان کی حمایت کا وعدہ کیا تھا‘۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ’لوگ اسی وعدے کو توڑنا نہیں چاہتے تھے اور الیکشن میں انہیں فتح دلوائی‘۔

مردہ خاتون کے شوہر منتظر قریشی نے بتایا کہ ’آشیہ نے سب کے دل جیت لیے ہیں‘۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024