حقیقی آزادی کیلئے قربانی دینی پڑے گی، تھوڑی سی پولیس ہے، عمران خان
چیئرمین پی ٹی آئی نے عوام کو پرامن احتجاج کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خوف اس لیے پھیلایا جا رہا ہے کہ عوم کو بتائیں کہ ہمارے سامنے کوئی کھڑا ہوگا تو اس کے ساتھ اس طرح ظلم کیا جائے گا تاکہ عوام غلام بن جائیں۔
انہوں نے کہا کہ اپنی آزادی لینے کا یہی وقت ہے، حقیقی آزادی کے لیے ہم سب کو قربانیاں دینی پڑیں گی، تھوڑی سی پولیس ہے، 70 ہزار، 80 ہزار کتنی ہے جبکہ 22 کروڑ یا 23 کروڑ عوام ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جب عوام یہ فیصلہ کرلیں کہ ہم یہ ظلم برداشت نہیں کریں گے، جب وہ فیصلہ کرلیں گے آئین توڑنے نہیں دیں گے، سپریم کورٹ پر جو حملہ کیا گیا ہے وہ برداشت نہیں کریں گے۔
عمران خان نے کہا کہ ہمیں انتخابات اور منتخب نمائندے چاہئیں، ہم غلامی نہیں کریں گے، جس وقت عوام نے فیصلہ کرلیا ہم آزاد ہوجائیں گے۔
عوام کو مخاطب کرکے انہوں نے کہا کہ آپ کو اس خوف کے ان بتوں کو توڑنا ہے اور جب بھی اگلی کال آئے تو پرامن طریقے سے اپنے حقوق، اپنی آزادی کے لیے سڑکوں پر نکلیں۔