• KHI: Fajr 5:53am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:33am Sunrise 7:00am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am
  • KHI: Fajr 5:53am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:33am Sunrise 7:00am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am

پاکستان کا جنوبی کوریا کے ساتھ 2 کروڑ ڈالر قرض ادائیگی مؤخر کرنے کا معاہدہ

شائع May 16, 2023
اب تک تقریباً 3 ارب 68 کروڑ ڈالر قرض ادائیگی مؤخر ہو چکی ہے — فوٹو: ٹوئٹر
اب تک تقریباً 3 ارب 68 کروڑ ڈالر قرض ادائیگی مؤخر ہو چکی ہے — فوٹو: ٹوئٹر

پاکستان نے کوریا کے ساتھ جی-20 ڈیٹ سروس سسپنیشن ایگریمنٹ (ڈی ایس ایس آئی) کے تحت 2 کروڑ ڈالر قرض ادائیگی مؤخر کرنے کے معاہدے پر دستخط کر دیے، جس کے تحت غریب ممالک کو کورونا وبا کے بعد معاشی چیلنجز سے نبرد آزما ہونے میں مدد ملتی ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق سیکریٹری برائے اقتصادی امور ڈاکٹر کاظم نیاز اور پاکستان کے لیے کوریا کے سفیر سو سنگ پیو نے معاہدے پر دستخط کیے۔

مئی 2020 سے دسمبر 2021 کے دوران اب تک تقریباً 3 ارب 68 کروڑ ڈالر قرض ادائیگی مؤخر ہو چکی ہے۔

پاکستان نے کوریا کو یہ رقم ابتدائی طور پر جولائی اور دسمبر 2021 کے درمیان ادا کرنی تھی، جو اب 6 سال کی مدت میں (بشمول ایک سال کی رعایتی مدت) سالانہ اقساط میں ادا کی جائے گی۔

پاکستان کے ترقیاتی شراکت داروں کی طرف سے دی گئی حمایت کی وجہ سے، گروپ 20 کے قرضہ معطلی اقدام نے وہ مالی جگہ فراہم کی ہے جو اسلامی جمہوریہ پاکستان کے لیے فوری صحت اور اقتصادی ضروریات سے نمٹنے کے لیے ضروری ہے۔

پاکستان پہلے ہی فریم ورک کے تحت اپنے قرضوں کی ادائیگی کو مؤخر کرنے کے لیے 21 دوطرفہ قرض دہندگان کے ساتھ 104 معاہدوں پر دستخط کر چکا ہے، جس کی رقم 3 ارب 63 کروڑ امریکی ڈالر ہے۔

مذکورہ بالا معاہدے پر دستخط سے یہ مجموعی رقم 3 ارب 65 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی ہے، فریم ورک کے تحت دستخط کیے جانے والے بقیہ معاہدوں کے لیے بات چیت جاری ہے۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024