• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
Live Arrest Of Imran Khan

آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی یہ میں ہر کسی کو کہتا ہوں، چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی وضاحت

شائع May 16, 2023

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے عمران خان کو ’آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی‘ کہنے کی وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے گڈ ٹو سی یو کہنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا، یہ میں ہر کسی کو کہتا ہوں، میں ہر ایک کو احترام دیتا ہوں۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے یہ ریمارکس سول مقدمے کی سماعت کے دوران دیے۔

چیف جسٹس نے وکیل اصغر سبزواری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی،کافی وقت کے بعد آپ میری عدالت آئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی‘ یہ میں ہر کسی کو کہتا ہوں، مجھے گڈ ٹو سی یو کہنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا، میں ہر ایک کو احترام دیتا ہوں، ادب واخلاق تو سب کے لیے ضروری ہے، ادب و اخلاق کے بغیر مزہ نہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024