پی ٹی آئی کا پرتشدد احتجاج، راولپنڈی میں میٹرو بس اسٹیشنز کو 14کروڑ 60لاکھ کا نقصان
پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے بعد راولپنڈی ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں کی ہنگامہ آرائی سے میٹرو بس اسٹیشنز کو پہنچنے والے نقصان کا تخمینہ لگاتے ہوئے کہا ہے کہ مجموعی طور پر 14 کروڑ 60 لاکھ روپے کا نقصان پہنچا۔
ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق اس سے قبل پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے کہا تھا کہ ابتدائی سروے میں پرتشدد احتجاج سے پہنچنے والے نقصان کا تخمینہ 4 کروڑ روپے لگایا گیا تھا تاہم راولپنڈی ڈویژن کمشنر نے درست تخمینہ لگانے کے لیے ایک کمیٹی قائم کی تھی۔
راولپنڈی کی میونسپل کارپوریشن اور میٹرو کی انتظامیہ کے مطابق ہنگامہ آرائی کے دوران مجموعی طور پر 14 کروڑ 60لاکھ روپے کا نقصان پہنچا۔