• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

طویل عرصے بعد ’اوپو‘ کا مڈ رینج فون متعارف

شائع May 15, 2023
—فوٹو: کمپنی
—فوٹو: کمپنی

اسمارٹ فون بنانے چینی کمپنی ’اوپو‘ نے کافی وقت کے بعد اپنا مڈ رینج فون ’ایف 23‘ پیش کردیا، جسے کیمروں کے حوالے سے بہترین قرار دیا جا رہا ہے۔

’اوپو‘ کا دعویٰ ہوتا ہے کہ اس کے فون کیمروں کے رزلٹ کے حوالے سے سب سے شاندار ہوتے ہیں، تاہم دیکھا گیا ہے کہ سام سنگ اور ایپل کے کیمرے اس سے زیادہ بہتر ہوتے ہیں۔

لیکن اب کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس بار پیش کیے گئے فون میں نہ صرف کیمروں کی کوالٹی کو مزید بہتر بنایا گیا ہے بلکہ اس میں میموری اور ریم کی صلاحیت بھی بڑھا دی گئی۔

’اوپو: ایف 23‘ کو کمپنی نے 8 جی بی ریم اور 256 جی بی میموری کے ساتھ پیش کیا ہے، تاہم صارفین ایس ڈی کارڈ کے ذریعے اس کی میموری بڑھا بھی سکتے ہیں۔

فون کو 72۔6 انچ اسکرین کے ساتھ پیش کیا گیا ہے اور کمپنی کا کہنا ہے کہ فون کی اسکرین اور ڈسپلے ٹیکنالوجی کو بھی پہلے سے اپگریڈ کردیا گیا ہے۔

’اوپو: ایف 23‘ کو 5 ہزار ایم اے ایچ بیٹری اور 67 واٹ کے فاسٹ چارجر کے ساتھ پیش کیا گیا ہے اور اس میں فنگر پرنٹ سینسر بھی دیا گیا ہے۔

فون کے بیک پر تین کیمرے ہیں، جس میں سے مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے جب کہ باقی دونوں کیمرے ترتیب وار دو دو میگا پکسل کے ہیں لیکن ان میں دیے گئے سینسرز کی طاقت کو بہتر بنایا گیا ہے۔

فون کے فرنٹ پر 32 میگا پکسل کا سیلفی کیمرا دیا گیا ہے اور اس کے سینسرز کو بھی اپگریڈ کردیا گیا ہے۔

’اوپو: ایف 23‘ کو اینڈرائیڈ 13 کے آپریٹنگ سسٹم اور اسنیپ ڈریگن 695 کی چپ کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

فون کو 304 امریکی ڈالر یعنی پاکستانی 89 ہزار روپے کی قیمت میں پیش کیا گیا ہے اور اسے فوری طور پر تمام ممالک میں فروخت کے لیے پیش نہیں کیا گیا۔

امکان ہے کہ مذکورہ فون کو پاکستان سمیت دیگر ممالک میں آئندہ ہفتے تک فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024