عمران خان کی احتجاج کے دوران ’شہید‘ ہونے والوں کی غائبانہ نمازِ جنازہ میں شرکت کی اپیل
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے گرفتاری کے بعد ہونے والے مظاہروں کے دوران تمام ’شہیدوں‘ کی غائبانہ نماز جنازہ میں تمام حامیوں کو شرکت کرنے کی اپیل کی ہے جو کہ لاہور میں ان کی زمان پارک رہائش گاہ پر ادا کی جا رہی ہیں۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ ہم آج زمان پارک میں ان شہدا کی غائبانہ نمازِ جنازہ ادا کرنے جا رہے ہیں جو اپنے پرامن احتجاج کا حق استعمال کرتے ہوئے سڑکوں پر نکلے تھے۔
عمران خان نے کہا کہ اس پر کوئی تفتیش نہیں ہوئی، کوئی انکوائری نہیں ہوئی۔