• KHI: Partly Cloudy 18.4°C
  • LHR: Cloudy 11.7°C
  • ISB: Cloudy 11.5°C
  • KHI: Partly Cloudy 18.4°C
  • LHR: Cloudy 11.7°C
  • ISB: Cloudy 11.5°C
Live Arrest Of Imran Khan

پاکستان مسلم لیگ کا افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالنے کا فیصلہ

شائع May 14, 2023

پاکستان مسلم لیگ نے پاکستان افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ کی مرکزی قیادت کا ہنگامی اجلاس چوہدری شجاعت حسین کی سربراہی میں ان کی رہائشگاہ پر ہوا۔

اجلاس میں ملکی حالات پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا اور چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کوئی سیاسی جماعت مسلح افواج کے دفاتر، جی ایچ کیو، جناح ہاؤس اور پبلک پرائیویٹ سیکٹر پر حملہ آور ہوئی، جو لوگ بھی اس گھناونے جرم میں ملوث ہیں ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ نے افواج پاکستان سے اظہار یک جہتی کے لیے ریلی نکالنے کا فیصلہ کیا ہے، ریلی 17 مئی بروز بدھ سہ پہر تین بجے مسلم لیگ ہاؤس سے پریس کلب تک نکالی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2025
کارٹون : 24 دسمبر 2025