• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

لاہور: لڈو کھیلتے ہوئے جھگڑا، نوجوان نے دوست کو قتل کر کے خودکشی کرلی

شائع May 14, 2023
— فوٹو: کینوا
— فوٹو: کینوا

لاہور کے علاقے سبزہ زار میں لڈو گیم کھیلنے کے دوران نوجوان نے اپنے دوست کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ شام کے وقت ملتان روڈ پر ایک مقامی چائے خانے پر شہریار اور اس کا دوست صدیق لڈو کھیل رہے تھے، اس دوران دونوں کا آپس میں جھگڑا ہوگیا۔

پولیس کے مطابق جھگڑے کے دوران دونوں کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔

شہریار نے غصے میں آکر اپنے دوست صدیق کو گولی مار کر قتل کیا، پولیس کے مطابق قتل کرنے کے بعد ملزم نے خود پر گولی چلاکر خودکشی کرلی۔

پولیس نے لاشیں مردہ خانے منتقل کر دی ہیں۔

پولیس مقابلے میں 3 ملزمان ہلاک

ایک اور واقعے میں کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (سی آئی اے) کی تحویل میں تین مشتبہ ملزمان لاہور کے علاقے چوہنگ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ہلاک ہوگئے۔

سی آئی اے نے دعویٰ کیا کہ حراست میں لیے گئے تین ملزمان کاشان، یوسف اور احمد کو ان کے ٹھکانے کی نشاندہی کے لیے لے جایا گیا، اس دوران ملزمان کے ساتھیوں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

پولیس نے جوابی کارروائی کی اور فائرنگ کے تبادلے کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے تینوں ملزمان مارے گئے جبکہ حملہ آور فرار ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے تینوں ملزمان کا تعلق لالہ شہباز گینگ سے تھا، وہ دو ماہ قبل تاجر فرید گجر کو قتل کرنے میں ملوث تھے۔

پولیس نے لاشیں مردہ خانے منتقل کر کے تفتیش شروع کردی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024