• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:02pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:02pm

پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی نے دنیا کی بلند ترین چوٹی سر کرلی

شائع May 14, 2023
فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی نے دنیا کا بلند ترین پہاڑ ماؤنٹ ایورسٹ سر کرلیا، وہ یہ کارنامہ سرانجام دینے والی پاکستان کی دوسری خاتون ہیں۔

نائلہ کیانی کا تعلق صوبہ پنجاب میں راولپنڈی شہر کے علاقے گوجر خان سے ہے۔

الپائن کلب آف پاکستان کے مطابق نائلہ کیانی نہ صرف گاشر برم ٹو کو فتح کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما ہیں بلکہ انہوں نے اپنی پہلی مہم میں ہی 8 ہزار میٹر کی چوٹی فتح کی۔

نائلہ کیانی نے کچھ عرصہ قبل بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ انہیں بچپن سے مہم جوئی کا شوق تھا اس لیے انہوں نے اپنی شادی کی تقریب بھی کے ٹو بیس کیمپ پر منعقد کی تھی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی تھیں۔

نائلہ کیانی نے اپنے کوہ پیمائی کا آغاز گیشابرم ٹو کو فتح کر کے کیا تھا، بچے کی پیدائش کے چند ماہ بعد انہوں نے 8 ہزار میٹر سے بلند چوٹی فتح کر کے لوگوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کر دیا تھا۔

تاہم ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے آگاہ کیا گیا کہ نائلہ کیانی نے آج صبح دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرلیا ہے، انہوں نے 8 ہزار 849 میٹر بلند چوٹی کو آج 14 مئی اتوار کی صبح سر کیا۔

نائلہ کیانی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والی دوسری خاتون ہیں۔

اس سے قبل یہ اعزاز پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ کے پاس تھا، جنہوں نے 2013 میں ماؤنٹ ایورسٹ سر کرکے کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کا اعزاز اپنے نام کیا۔

واضح رہے کہ نائلہ کیانی اس سے قبل کے ٹو، گیشربرم ون اور گیشربرم ٹو بھی سر کرچکی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024