• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

بولی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا کی سیاست دان راگھو چڈھا سے منگنی

شائع May 13, 2023
پرینیتھی چوپڑا اور راگھوچڈھا کی منگنی میں مشہور شخصیات نے شرکت کی—فوٹو“ بشکریہ ٹائمز آف انڈیا
پرینیتھی چوپڑا اور راگھوچڈھا کی منگنی میں مشہور شخصیات نے شرکت کی—فوٹو“ بشکریہ ٹائمز آف انڈیا
—فائل فوٹو: انسٹاگرام/ ٹوئٹر
—فائل فوٹو: انسٹاگرام/ ٹوئٹر

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بولی وڈ کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا کی دیرینہ دوست اور عام آدمی پارٹی (آپ) کے سیاست دان راگھو چڈھا کی منگنی کی تقریب منعقد ہوگئی۔

پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی منگنی اور شادی سے متعلق گزشتہ چند ماہ سے خبریں جاری ہیں، تاہم دونوں نے ایسی خبروں کی تردید یا تصدیق نہیں کی۔

دونوں سے متعلق پہلے ہی خبریں تھیں کہ دونوں جون 2023 سے قبل منگنی کے بندھن میں بندھ جائیں گے، جس کے چند ماہ بعد سال کے اختتام تک دونوں رشتہ ازدواج سے منسلک ہوجائیں گے۔

اگرچہ دونوں نے کبھی ایک دوسرے سے تعلقات سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا، تاہم متعدد بار دونوں کو ایک ساتھ دیکھا جا چکا ہے۔

پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا سے متعلق خبریں ہیں کہ دونوں یونیورسٹی کلاس فیلوز تھے اور اسی دوران ہی دونوں کے درمیان تعلقات استوار ہوئے تھے۔

راگھو چڈھا دارالحکومت نئی دہلی کی حکمران سیاسی جماعت عام آدمی پارٹی کے اہم ترین رہنما ہیں جب کہ پرینیتی چوپڑا کا شمار اے لسٹر اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔

دونوں کی منگنی کے موقع پر بھارتی شوبز ویب سائٹس نے براہ راست بلاگ نشریات کا اہتمام کیا اور بتایا کہ ان کی منگنی کی تقریب 13 مئی کی سہ پہر کو ہی شروع ہوگئی تھی۔

’ٹائمز آف انڈیا‘ کے مطابق پرینیتی چوپڑا کی منگنی میں شرکت کے لیے ان کی کزن معروف بولی وڈ اور ہولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا امریکا سے بھارت تشریف لے آئیں۔

دونوں کی منگنی کی تقریب میں عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کجریوال سمیت معروف شوبز شخصیات اور کاروباری حضرات سمیت کئی سیاست دان بھی شریک ہوئے۔

رپورٹس کے مطابق منگنی کے تقریب میں تقریبا 150 مہمانوں کو مدعو کیا گیا تھا اور مہمانوں کو موبائل فونز ساتھ نہ لانے کی ہدایت کی گئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024