• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

ماضی کا مقبول گانا ’پانی دا بلبلا‘ سے شہرت پانے والے گلوکار انتقال کرگئے

شائع May 13, 2023
74 سالہ گلوکار یعقوب عاطف کی نماز جنازہ گڑھی شاہو  میں ادا کی گئی۔ —فوٹو: انسٹاگرام / خالد انعم
74 سالہ گلوکار یعقوب عاطف کی نماز جنازہ گڑھی شاہو میں ادا کی گئی۔ —فوٹو: انسٹاگرام / خالد انعم

ماضی کا مقبول گانا ’پانی دا بلبلا‘ سے شہرت پانے والے پاکستانی گلوکار یعقوب عاطف لاہور میں حرکت قلب بند ہوجانے کے سبب انتقال کر گئے۔

گلوکار کے انتقال کی خبر کی تصدیق نامور اداکار خالد انعم نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے کی۔

انہوں نے لکھا کہ ’پانی کا بلبلا پھوٹ گیا۔۔۔۔ یعقوب عاطف اب ہم میں نہیں رہے‘۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 74 سالہ گلوکار یعقوب عاطف کی نماز جنازہ گڑھی شاہو میں ادا کی گئی۔

’یعقوب عاطف ’بلبلا صاحب‘ کے نام سے مشہور تھے‘

یعقوب عاطف میڈیا انڈسٹری میں ’بلبلا صاحب‘ کے نام سے مشہور تھے، انہوں نے پاکستان سمیت بین الاقوامی سطح پر بھی خوب نام کمایا۔

ماضی میں فلم اور ٹیلی ویژن انڈسٹری میں انہوں نے ایک معمولی چپراسی سے لے کر بادشاہ کا کردار بھی اداکیا، انہوں نے پی ٹی وی کے ڈرامے وارس، اندھیرا اجالا، آج دی کہانی کے علاوہ پپو لاہوریا جیسی فلموں میں کام کیا۔

’پانی دا بلبلا‘ ان کا پہلا گانا تھا جو پنجابی زبان میں تھا، یہ گانا اکتوبر 1979 میں ریلیز کیا گیا، گلوکار ابرارالحق نے 2013 میں ریلیز ہونے والی فلم زندہ بھاگ کے لیے بھی یہی گانا گایا تھا اور کوک اسٹوڈیو میں بھی اس گانا کے بول گنگنائے۔

فائل فوٹو: سوشل میڈیا
فائل فوٹو: سوشل میڈیا

’لوگوں نے مجھے دھوکا دیا، جھوٹی تسلی دی‘

قبل ازیں انہوں یعقوب عاطف نے ایکسپریس ٹریبیوں کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنی بیماری اور مالی حالات سے متعلق اپنے مداحوں کو آگاہ کیا تھا۔

انہوں نے کام تلاش کرنے سے متعلق اپنے تجربے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ لوگوں نے مجھے دھوکہ دیا ہے، لوگ مجھے جھوٹی تسلی اور یقین دہانی کرواتے تھے کہ کام مل جائے گا، اب اس عمر میں مجھے احساس ہوا کہ زندگی دراصل کیا چیز ہے’۔

یعقوب عاطف نے حکومت کی طرف سے مدد کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ماہانہ 5 ہزار روپے دینے کی پیشکش کی تھی لیکن میں نے منع کردیا، میرے جیسے فنکاروں ملک کے لیے شہرت حاصل کی لیکن میں خود کو بے بس محسوس کررہا ہوں، ذرا سوچئے کہ اس عمر میں جب مجھے آرام کرنا چاہیے، میں اسٹوڈیو میں کام کی تلاش کے لیے دھکے کھا رہا ہوں’۔

انہوں نے اپنے انتقال سے قبل مالی حالات میں مدد کے لیے حکومت سے اپیل بھی کی تھی، یعقوب عاطف نے کہا تھا کہ حکومت سے درخواست ہے کہ وہ ہماری بہتر زندگی کے لیے ضروری اقدامات کریں کیونکہ ہم کرائے کے مکان میں رہ رہتے ہیں،

فائل فوٹو: سوشل میڈیا
فائل فوٹو: سوشل میڈیا

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024