مجھے 3 گھنٹوں سے اغوا اور زبردستی عدالت کے اندر رکھا ہوا ہے، عمران خان
عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے ویڈیو پیغام میں کہا کہ انہوں نے مجھے 3 گھنٹوں سےیہاں عدالت کے اندر رکھا ہوا ہے، جانے نہیں دے رہے ہیں کبھی کوئی بہانہ کرتے ہیں اور کبھی کوئی بہانہ کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عدالت نے مجھے ہر جگہ ضمانت دی ہے، میرے اوپر کوئی مقدمہ نہیں ہے، میں آزاد ہوں، اس کے باوجود انہوں نے مجھے اغوا کیا ہوا ہے اور یہاں زبردستی رکھا ہوا ہے، یہ ان کی بدنیتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ پھر سے کچھ کرنا چاہتے ہیں، ساری قوم تیار ہوجائے، جب عدالتوں کے فیصلے نہیں مانے جا رہے اور جس ملک کے اندر قانون کی حیثیت ہی ختم ہوگئی ہے تو عوام کو پرامن احتجاج کرنی چاہیے۔
عمران خان نے کہا کہ جب آئین اور قانون کی پرواہ نہ ہو، جو طاقت ور ہو جو مرضی چاہیے، عدالت نے فیصلہ کیا کہ میں آزاد ہوں، ہائی کورٹ کے تین ججوں نے فیصلہ کیا ہے، اس کے باوجود مجھے پچھلے تین گھنٹوں سے روکا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ساری قوم پرامن طریقے سے احتجاج کے لیے تیار ہوجائیں۔