عمران خان کو 17 مئی تک کسی نئی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو 17 مئی تک کسی نئی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔
ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے عمران خان کی دیگر مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔
بعد ازاں عدالت نے عمران خان کو 17 مئی تک کسی بھی نئے مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم جاری کردیا۔