سپریم کورٹ کا ریلیف این آر او کے سوا کچھ نہیں، وزیر اعظم
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی طرف سے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو دیا گیا ریلیف این آر او کے سوا کچھ نہیں ہے۔
وفاقی کابینا سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے سپریم کورٹ کی رولنگ پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’اگر آپ اس لاڈلے کی طرفداری کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو ملک کی جیلوں میں قید تمام ڈاکوؤں کو بھی رہا کرنا چاہیے۔‘