اسلام باد ہائی کورٹ میں پیشی کے بعد عمران خان خطاب کریں گے، تحریک انصاف
پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ اسلام باد ہائی کورٹ میں پیشی کے بعد چیئرمین عمران خان سری نگر ہائی وے پر خطاب کریں گے۔
پی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری پیغام میں کہا گیا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک بھر سے ہزاروں پرامن پاکستانی آج صبح سری نگر ہائی وے جی۔13 اسلام آباد پر جمع ہوں گے۔