• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ہندوستانی مذہبی رہنما پر ریپ کا الزام

شائع September 1, 2013

ہندوستان میں ایک مظاہرے کے دوران اسارام باپو کا پتلا نظر آتش کیا جارہا ہے۔ اے پی فوٹو۔
ہندوستان میں ایک مظاہرے کے دوران اسارام باپو کا پتلا نظر آتش کیا جارہا ہے۔ اے پی فوٹو۔

جے پور: ہندوستان کے ایک متنازعہ روحانی گرو کو پولیس نے ایک لڑکی کی جانب سے ریپ کے چارجز دائر کرنے کے بعد گرفتار کرلیا ہے۔

ایک سینئر پولیس افسر اجے سنگھ لامبہ نے کہا ہے کہ اسارام باپو کو اتوار کے روز گرفتار کرکے جے پور لایا گیا ہے جہاں پولیس کے مطابق ان پر ایک سولہ سال کی لڑکی کو ریپ کرنے کا الزام ہے۔

لڑکی نے شکایت دو ہفتے قبل درج کروائی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ہندو مذہبی رہنما نے انہیں جودھپور میں زیادتی کا نشانہ بنایا۔

اسارام باپو۔ جن کے ہندوستان میں ہزاروں پیروکار ہیں اور جو ہندو مذہب پر اپنی تقاریر کے لیے مشہور ہیں، نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔

باپو نے اس وقت ہزاروں ہندوستانی کو مشتعل کردیا جب انہوں نے دہلی گینگ ریپ کی شکار ہونے والی لڑکی کے بارے میں کہا تھا کہ اسے اپنے حملہ آوروں کو بھائی کہنا چاہئے تھا اور ان سے چھوڑ دینے کی درخواست کرنی چاہئے تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024