• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

اگر عمران خان کو کچھ بھی ہوا تو کسی کو نہیں چھوڑوں گا، ناصر خان جان

شائع May 10, 2023
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

منفرد انداز میں ویڈیوز شیئر کرکے سوشل میڈیا پر شہرت حاصل کرنے والے ٹک ٹاکر ناصر خان جان نے کہا ہے کہ اگر عمران خان کو کچھ بھی ہوا تو وہ کسی کو نہیں چھوڑیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان اس وقت قومی احتساب بیورو (نیب) کی حراست میں ہیں اور انہیں عدالت نے 8 دن کی جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر رکھا ہے۔

عمران خان 9 مئی کو 7 مقدمات میں ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے تھے جہاں رینجرز نے انہیں حراست میں لیا تھا اور 10 مئی کو نیب نے انہیں احتساب عدالت پیش کیا، جہاں ان کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کیا گیا۔

عمران خان کی گرفتاری کے دو گھنٹے بعد ہی ملک بھر میں پُرتشدد مظاہرے اور احتجاج شروع ہوگئے تھے، جس وجہ سے مقامی انتظامیہ نے متعدد شہروں میں دفعہ 144 نافذ کی تھی۔

عمران خان کی گرفتاری کی متعدد شوبز شخصیات اور سوشل میڈیا اسٹار نے مذمت کرتے ہوئے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا تھا اور انہیں جلد رہا کرنے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

عمران خان کی گرفتاری پر اداکارہ مشی خان کے آبدیدہ ہونے کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی تھی اور اب ناصر خان جان کی رونے کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی۔

ناصر خان جان کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی مختصر ویڈیو میں انہیں عمران خان کی گرفتاری پر پھوٹ پھوٹ کر روتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

انہوں نے مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے عمران خان کی حفاظت کی دعا بھی کی۔

ناصر خان جان کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں انہیں عمران خان کی گرفتاری پر پھوٹ پھوٹ کر روتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

مختصر ویڈیو میں ناصر خان روتے ہوئے کہتے دکھائی دیتے ہیں کہ اگر عمران خان کو کچھ ہوا تو وہ کسی کو نہیں چھوڑیں گے۔

بعد ازاں ویڈیو میں ناصر خان جان کو جذبات میں آکر اپنے گھر کی چیزیں توڑتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

ان کی ویڈیو پر متعدد افراد نے کمنٹس کرتے ہوئے جہاں ان کے جذبات کا احترام کیا اور عمران خان کی حفاظت کی دعائیں کیں، وہیں بعض افراد نے ان کا مذاق بھی اڑایا۔

ایک صارف نے ناصر خان جان کی ویڈیو پر کمنٹ کیا کہ عمران خان ان جیسے ہی افراد کے لیڈر ہیں۔

متعدد صارفین نے ناصر خان جان کو صبر کرنے کی ہدایت کی اور لکھا کہ وہ رونا بند کریں، عمران خان کو کچھ نہیں ہوگا، وہ محفوظ رہیں گے۔

کچھ افراد نے طنزیہ کمنٹ کیے کہ وہ ناصر خان جان کی آنکھ میں آنسوں نہیں دیکھ سکتے اور یہ کہ عمران خان کو کچھ نہیں ہوگا۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024