فتنہ کی گرفتاری کے بعد زمان پارک میں تربیت یافتہ بلوائی باہر آئے، مریم نواز
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ فتنہ کی گرفتاری کے بعد پورے پاکستان میں کہیں بھی عوام باہر نہیں نکلے اور صرف وہ تربیت یافتہ بلوائی باہر آئے ہیں جنہیں پچھلے کئی ماہ سے زمان پارک میں اس کی تربیت دی جارہی تھی۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ آج سامنے آنے والی آڈیوز سے بھی یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ اس تخریب کاری کا منصوبہ عمران خان نے خود بنایا ہوا تھا اور وہ تنصیبات کی نشان دہی کی ہوئی تھیں جہاں اس کی گرفتاری کی صورت میں حملہ کیا جانا تھا۔
انہوں نے کہا کہ عوام نے بھی تحریکِ انصاف کے ان دہشت گردوں کو اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا ہے اور کسی احتجاج کا حصہ بننے سے انکار کر دیا ہے، یہ عمران خان کی تخریبی سیاست کے منہ پر بہت بڑا طمانچہ ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ حکومت کو ان شرپسندوں سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتنی چاہیے۔