پی ٹی آئی شرپسندوں نے ریڈیو پاکستان پشاور کی عمارت حملہ کیا، ڈائریکٹر جنرل طاہر حسن
ریڈیو پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل طاہر حسن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی شرپسندوں نے ریڈیو پاکستان پشاور کی عمارت پر بڑا حملہ کر دیا۔
ڈائریکٹر جنرل طاہر حسن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکڑوں کی تعداد میں شرپسندوں نے اچانک دھاوا بول دیا، شرپسند ریڈیو پاکستان پشاور کا گیٹ توڑ کر اندر داخل ہوگئے۔
مزید بتایا کہ نیوز روم اور مختلف سیکشن میں تباہی مچا دی، پی ٹی آئی کے شرپسندوں نے ریڈیو پاکستان پر گزشتہ روز بھی حملہ کیا تھا، آج دوبارہ حملہ کیاگیا، توڑ پھوڑ کی، اسٹاف پر تشدد کیا اور آگ لگادی۔
ان کا کہنا تھا کہ شرپسندوں نے چاغی یادگار اور ریڈیو آڈیٹوریم کو آگ لگادی، مختلف سیکشنز میں آتش زنی سے ریکارڈ اور دیگر سامان جل کر خاکستر ہوگیا، ریڈیو پاکستان کی عمارت میں کھڑی گاڑیوں کو بھی آگ لگادی گئی
انہوں نے بتایا کہ شرپسندسرکاری سامان لوٹ کر لے گئے، سامان میں کیمرے، مائیک اور دیگر دفتری سازو سامان اور آلات شامل تھے، شرپسندوں کو روکنے کی کوشش کرنے والے عملے پر مظاہرین نے تشدد کیا۔