• KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:08pm
  • LHR: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:31pm
  • KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:08pm
  • LHR: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:31pm

’ مضبوط رہیں کپتان’، سابق کرکٹرز کا عمران خان کی گرفتاری پر ردعمل

شائع May 10, 2023
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑیوں نے ٹوئٹر پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

یاد رہے کہ عمران خان 9 مئی کو 7 مقدمات میں ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے تھے جہاں رینجرز نے انہیں حراست میں لیا تھا۔

بعد ازاں اسلام آباد پولیس نے عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں نیب کی جانب سے گرفتار کرنے کی تصدیق کی تھی۔

عمران خان کی گرفتاری کے فوری بعد اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج شروع ہوگئے جب کہ سوشل میڈیا پر بھی ان کی گرفتاری کے خلاف شدید ردعمل دیا گیا، شوبز شخصیات بھی ان کی گرفتاری پر سیخ پا دکھائی دیں۔

نامور سابق کرکٹر وسیم اکرم نے ٹوئٹ پر عمران خان کو مخاطب ہوکر کہا کہ ’آپ ایک انسان ہیں لیکن آپ کے پاس لاکھوں لوگوں کی طاقت ہیں، مضبوط رہیں کپتان۔‘

اس کے علاوہ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے بھی عمران خان کی گرفتاری کی ویڈیو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے پی ٹی آئی چیئرمین کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ بہت دردناک اور قابل مذمت ہے’۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ اور سابق کھلاڑی وقار یونس نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہم آپ کے ساتھ ہیں، ناانصافی آخر میں آزادی کی راہ ہموار کرتی ہے۔

وقار یونس نے عمران خان کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ آئیے اپنے رہنما اور آزادی کی حفاظت کرتے ہیں۔

انہوں نے پاکستان زندہ باد کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے بھی عمران خان کی گرفتاری کی وڈیو شئیر کرتے ہوئے ردعمل دیا، انہوں نے لکھا کہ اپنے ہیرو کو اس طرح دیکھ کر بہت دکھ ہوا، عمران خان زخمی ہیں اور ان کی پاکستان کے لیے بہت سی خدمات ہیں، ان کے ساتھ بہت بُرا سلوک کیا جارہا ہے، ہم کس طرف جارہے ہیں؟

شعیب اختر نے لکھا کہ براہ مہربانی ہمارے قومی ہیروز کی کچھ عزت کریں۔

سابق امریکی کک باکسر اینڈریو ٹیٹ کا ٹوئٹ

تاہم اگر عالمی سطح پر بات کی جائے تو متنازع برطانوی نژاد امریکی آن لائن انفلوئنسر اور سابق امریکی کک باکسر اینڈریو ٹیٹ بھی عمران خان کی حمایت میں سامنے آئے۔

اینڈریو ٹیٹ نے عمران خان کی گرفتاری کی ویڈیو پر کمنٹ سیکشن پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’تمام اچھے لوگ جیل جاتے ہیں۔‘

کئی ٹوئٹر صارفین نے اینڈریو ٹیٹ کی ٹوئٹ پر تبصرے کیے۔

ایک ٹوئٹر صارف نے فوٹو شاپ تصویر شئیر کرکے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ماشااللہ اینڈریو ٹیٹ پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے ہیں۔‘

واضح رہے کہ نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اینڈریو ٹیٹ ایک سابق کِک باکسر اور آن لائن انفلونسر ہیں جنہیں رومانیہ میں انسانی اسمگلنگ، عصمت دری، اور دیگر الزامات میں گرفتار کیا گیا تھا، اسے اس کے بھائی ٹرسٹان اور دو رومانیہ کی خواتین کے ساتھ حراست میں لیا گیا تھا بعدازاں انہیں جیل سے رہا کر کے گھر میں نظر بند کر دیا گیا جبکہ اب تک ان کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2024
کارٹون : 17 دسمبر 2024