عمران خان کو رینجرز نے نہیں تربیت یافتہ فوجی اہلکاروں نے گرفتار کیا، گارڈ کا دعویٰ
سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے گارڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں رینجرز نے نہیں بلکہ تربیت یافتہ فوجی اہلکاروں نے گرفتار کیا۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق عمران خان کو رینجرز کے ہاتھوں اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتار کیے جانے کا فیصلہ عین وقت پر کیا گیا تھا حالانکہ یہ ٹاسک پہلے اسلام آباد پولیس کو دیا گیا تھا۔
عمران خان کے گارڈز میں سے ایک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’میں خود ریٹائرڈ ایس ایس جی اہلکار ہوں، جن لوگوں نے سابق وزیراعظم کو گرفتار کیا وہ جس طریقے سے لڑ رہے تھے، وہ رینجرز نہیں بلکہ تربیت یافتہ فوجی تھے۔