ملتان میں شاہ محمود قریشی کے دفتر پر چھاپہ، ایک ملازم کو حراست میں لے لیا گیا، پی ٹی آئی
پاکستان تحریک انصاف نے دعویٰ کیا ہے کہ پارٹی کے نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی کے ملتان میں موجود دفتر پر چھاپہ مارا گیا، وہاں موجود ملازمین پر تشدد کے بعد ان میں سے ایک کو حراست میں بھی لے لیا گیا۔