عمران خان کی احاطہ عدالت سے گرفتاری پر نوٹس، اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا
سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں نیب کے حکم پر رینجرز نے گرفتار کرلیا جب کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ان کی گرفتاری سے متعلق فیصلہ محفوط کرلیا۔
عمران خان کی احاطہ عدالت سے گرفتاری پر لیے گئے نوٹس پر سماعت کے ددوران چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ آج جو ہوا ہے کیا وہ قانونی تھا یا غیر قانونی، میرا بس یہ کنسرن ہے، کیا وارنٹ کی تعمیل قانونی تھی یا غیر قانونی، واحد معاملہ یہی ہے، وکلا اور عملے پر تشدد پر میں بعد میں آتا ہوں، کیا عمران خان کی گرفتاری قانونی ہے یا غیر قانونی؟ مانتا ہوں کہ وارنٹ موجود تھے، لیکن اس کی تعمیل کے طریقہ کار سے غرض ہے۔
فریقین کے دلائل سننے کے بعد چیف جسٹس عامر فاروق نے عمران خان کی گرفتاری سے متعلق معاملے پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے مناسب آرڈر جاری کریں گے۔