• KHI: Maghrib 5:45pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:28pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:31pm
  • KHI: Maghrib 5:45pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:28pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:31pm

معذرت خواہ لیونل میسی کی پی ایس جی ٹریننگ کیمپ میں واپسی

شائع May 9, 2023
اس کے بعد معاہدے کی خلاف ورزی پر لیونل میسی نے انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں اپنے 458 ملین فالوورز سے معافی مانگی— فائل فوٹو: اے ایف پی
اس کے بعد معاہدے کی خلاف ورزی پر لیونل میسی نے انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں اپنے 458 ملین فالوورز سے معافی مانگی— فائل فوٹو: اے ایف پی

ارجنٹینا کے ورلڈ کپ جیتنے والے کپتان لیونل میسی بغیر اجازت سعودی عرب کے دورے پر جانے کی وجہ سے معطل کیے جانے کے 6 روز بعد پیرس سینٹ جرمین کے ٹریننگ کیمپ میں واپس آ گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی خبر کے مطابق پیرس سینٹ جرمین کلب نے مایہ ناز 35 سالہ فٹبالر کی تصویر کے ساتھ ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ لیونل میسی پیر کی صبح ٹریننگ کے لیے واپس آگئے۔

پی ایس جی میں ان کی واپسی سے اس بات کا امکان ہوتا ہے کہ وہ آئندہ ہفتہ کو رینکنگ میں کمی کے خطرے سے دوچار اجاسیو کے ساتھ ہونے والے ہوم میچ میں حصہ لیں گے۔

اپنے لیگ ون ٹائٹل کا دفاع کرنے کے لیے پی ایس جی کی پوزیشن مضبوط ہے جب کہ اس کے چار میچ باقی ہیں اور اسے چھ پوائنٹس کی برتری حاصل ہے۔

گزشتہ پیر کو ٹریننگ کے لیے نہ آنے کے بعد انہیں قطر کے زیر ملکیت کلب نے معطل کر دیا تھا۔

اس کے بجائے سات بار کے بیلن ڈی آر ایوارڈ جیتنے والے فٹبالر معاہدے کے تحت قطر کے سیاحتی دفتر سے سفر کی اجازت لیے بغیر سعودی عرب چلے گئے تھے۔

اس کے بعد معاہدے کی خلاف ورزی پر لیونل میسی نے انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں اپنے 458 ملین فالوورز سے معافی مانگی۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ میں نے سعودی عرب کا یہ دورہ پہلے بھی منسوخ کر دیا تھا، اس لیے اس بار میں اسے منسوخ نہیں کر سکا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے کیے پر معذرت خواہ ہوں اور میں منتظر ہوں کہ کلب کیا کرنے کا فیصلہ کرتا ہے۔

اس معاملے کے سامنے آنے کے بعد اس بات کا امکان بڑھتا جا رہا ہے کہ لیونل میسی اس سیزن کے بعد پی ایس جی کے ساتھ کھیلتے رہیں گے جب کہ کلب کے ساتھ ان کا 2 سالہ معاہدہ ختم ہو جائے گا۔

یاد رہے کہ دسمبر 2022 میں قطر میں ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ کے فائنل میں ارجنٹینا نے فرانس کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ پر شکست دے کر تیسری بار عالمی چیمپئن بن گیا تھا۔

فٹ بال کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں سے ایک لیونل میسی ارجنٹائن کے لیے عالمی کپ اٹھانے کے اپنے دیرینہ خواب کو پورا کرنے کی سر توڑ کوششیں کی تھی۔

دوسری جانب 28 فروری کو فرانس کے دارالحکومت پیرس میں فیفا ایوارڈ کی تقریب منعقد ہوئی جس میں سال 2022ء کے بہترین کھلاڑیوں کو ایوارڈز دیے گئے۔

ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے فرانسیسی فٹبالرز کریم بینزیما اور امباپے کو پیچھے چھوڑتے ہوئے فیفا پلیئر آف دی ایئر 2022ء کا ایوارڈ اپنے نام کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 15 نومبر 2024
کارٹون : 14 نومبر 2024