• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm

اداکارہ و ماڈل ازیکا ڈینیئل پی ٹی آئی میں شامل

شائع May 8, 2023
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ و ماڈل ازیکا ڈینیئل نے ’ملک کی بہتری کی خاطر‘ سیاسی جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت اختیار کرلی۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی کے ساتھ ملاقات کی تصاویر شئیر کرتے ہوئے سیاسی جماعت میں شمولیت کا اعلان کیا۔

انہوں نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’بالْآخر میں نے یہ فیصلہ ملک کے لیے کیا ہے‘۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’ہمیں اپنے ملک کو اس مشکل سے نکال کر ترقی کی راہ پر واپس لانا ہوگا جیسا کہ عمران خان کے دور میں تھا۔‘

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ علی زیدی نے ازیکا ڈینیئل کو گلے میں پی ٹی آئی کا پرچم پہنایا۔

علی زیدی نے بھی انسٹاگرام اسٹوری پر اداکارہ کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہوئے لکھا کہ ’میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ پی ٹی آئی کے بارے میں آپ کا نقطہ نظر خوشگوار حیرت کا باعث تھا۔‘

خیال رہے کہ ازیکا ڈینیئل کئی ٹی وی ڈراموں میں کام کرچکی ہیں جن میں ’ڈنک‘، ’چیخ‘، ’بلا‘ اور دیگر ڈرامے شامل ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل فلم ساز، اداکار و پروڈیوسر شمعون عباسی اور فرحان علی آغا نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2024
کارٹون : 19 دسمبر 2024