• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کیا فیس یوگا کاسمیٹک سرجری کا متبادل ہوسکتا ہے؟

شائع May 7, 2023
فوٹو: ہیلتھ لائن
فوٹو: ہیلتھ لائن

بہت سے لوگ اپنے چہرے کو بہت زیادہ اہمیت دیتے ہیں اور ’خوبصورت بننے‘ کی تلاش کاسمیٹک سرجری بھی کرواتے ہیں۔

کاسمیٹک سرجری کروانا کچھ لوگوں کی جیب پر بھاری پڑتا ہے، اور جو لوگ اس کا خرچہ برداشت نہیں کرسکتے وہ گھر بیٹھے سستے طریقے ڈھونڈتے ہیں۔

اس کا مطلب چہرے کے خدوخال بہتر بنانے کے لیے گھر بیٹھے چہرے کی ورزش یا یوگا (yoga) کرنا ہے۔

جس طرح انسان جسم کی ورزش کرتا ہے تو جسمانی صحت میں اضافہ ہوتا ہے کیونکہ ورزش کرنے سے جسم کے پٹھوں کو آرام پہنچتا ہے، اسی طرح چہرے کی ورزش یا فیس یوگا بھی انتہائی ضروری ہے۔

دراصل جب ہمارا چہر ہ ایک ہی حالت میں رہتا ہے تو اس کے عضلات سخت ہو جاتے ہیں اور جھریاں نمایاں ہونے لگتی ہیں، لیکن جب ہم ان عضلات کو آرام دیتے ہیں تو جھریوں سے چھٹکارا حاصل کرنے میں مدد ملتی ہے۔

طبی ویب سائٹ ہیلتھ لائن کی رپورٹ کے مطابق چہرے کا مساج یا یوگا کرنے سے چہرے کی بناوٹ اور ساخت میں بہتری، چہرے کی دمک اور خدوخال کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ اس سے عمر ڈھلنے کے ساتھ چہرے پر پڑنے والی جھریاں بھی ختم ہوسکتی ہے۔

یہ تکنیک تناؤ اور پریشانی کو کم کرنے میں مدد کیلئے آپ کے چہرے کے مسلز (muscles) کو آرام دینے کیلئے بنائی گئی ہے۔

تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ فیس یوگا (face yoga) چہرے کے نقوش کو بہتر بنانے میں مدد دے سکتی ہے۔

فیس یوگا کیا ہے؟

فیس یوگا قدرتی اور کاسمیٹک سرجری کرنے کا متبادل آپشن ہے جس سے دیرپا نتائج حاصل ہوسکتے ہیں، اس میں گردن، کندھوں اور چہرے پر مختلف قسم کا مساج کیا جاتا ہے۔

تحقیق کے مطابق فیس یوگا گال اور چہرے کے مسلز کو بہتر بنانے کے ساتھ اس کی ساخت کو بھی بہتر بنانے میں کارآمد ثابت ہوسکتی ہے یہی نہیں اس سے انسان کم عمر نظر آسکتا ہے۔

فیس یوگا کی بانی ڈینیئل کولنز بتاتی ہیں کہ فیس یوگا میں چہرے کا مساج اور ایکیوپریشر تکنیک کی مشقیں شامل ہیں۔

انہوں نے ساتھ ہی انسانی صحت کی بہتری پر بھی توجہ مرکوز کرنے کا مشورہ دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ فیس یوگا کرنے کےساتھ بہتر نیند، صحت بخش غذائیں اور تناؤ میں کمی بھی انتہائی ضروری ہے، کیونک جب اپ خود کی دیکھ بھال کریں گے اس کے نتائج آپ کے چہرے پر نظر آئیں گے۔

فیس یوگا کرنے کے کیا فوائد ہیں؟

فیس یوگا کی بانی ڈینیئل کولنز بتاتی ہیں کہ فیس یوگا کرنے سے چہرے کی جد صحت مند اور پرکشش رہتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ فیس یوگا جھریوں کو ختم کرنے میں مدد دیتا ہے، چہرے کا مساج کرنے سے خون کی روانی میں بہتری اور تناؤ میں کمی آتی ہے، یہی نہیں بلکہ سردرد میں روکنے، اور نیند میں بہتری میں انتہائی مددگار ہے۔

یہ آکسیجن کو چہرے کے خلیوں اور ٹشوز تک بآسانی پہنچا دیتا ہے ، جس سے چہرے کی دمک اور رنگت میں نکھار آتاہے۔

2018 میں ایک تحقیق کی گئی جس میں درمیانی عمر کی خواتین میں چہرے کی جھریوں کو کم کرنے سے متعلق 32 مشقیں بتائی گئیں۔

خواتین کو پہلے 8 ہفتوں تک روزانہ 30 منٹ تک چہرے کا مساج کرنے اور فیس یوگا کرنے کا کہا گیا۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ زیادہ تر خواتین فیس یوگا اور مساج کے نتائج سے مطمئن تھیں اور چہرے پر واضح فرق محسوس کررہی تھیں، انہوں نے کہا کہ فیس کے نقوش میں بہتری آئی ہے۔

تاہم رپورٹ کے مطابق سائندانوں کا کہنا ہے کہ اس تحقیق میں مزید معلومات حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔

فیس یوگا کرنے کا طریقہ

چہرے کی ورزش

چہرے کی ورزش کرنے سے چہرے کو موٹا ہونے سے بچانے میں مد دکرتی ہے۔

فیس یوگا کرنے سے قبل اپنے ہاتھ اچھی طرح صاف کرلیں، ہتھیلی پر سیرم (SERUM) یا کلینزنگ بام (cleansing balm) لگائیں اور انگلیوں کی مدد سے دائیں گال کو بائیں طرف کھینچیں، اور اس کو ہر 10 سیکنڈ بعد دہرائیں۔

اس ورزش کو دن میں 3 سے 5 مرتبہ کرنے سے آپ کے گال اوپر اٹھنا شروع ہو جائیں گے۔

آنکھوں کی ورزش

آنکھوں کی جھریوں کو غائب کرنے کے لیے اپنے کندھے پیچھے کرکے آرام دہ پوزیشن اختیار کریں ،پھر اپنی ٹھوڑی کو نیچے کی طرف کریں اور صرف آنکھوں سے اوپر کی طرف دیکھیں ( سر اٹھا کر اوپر نہ دیکھیں)۔

اپنے سر اور کندھوں کو نہ ہلائیں اور آنکھوں کے نیچے تناؤ محسوس کریں، اس پوزیشن پر 30 سیکنڈ ز تک رہیں۔

مسکرانے کی ورزش

یاد رکھیں کہ زندگی کے کسی بھی موڑ پر مسکرانا یا ہنسنا کبھی مت چھوڑیں۔

جسمانی لحاظ سے اس کا نقصان یہ ہے کہ اگر آپ مسکرائیں گے نہیں تو آپ کے گالوں کے مسلز بہتر نہیں ہوں گے۔

فیس یوگا میں مسکرانے کی ورزش کو Smooth Smile Lines کہا جاتا ہے۔ اس میں چہرے پر مسکراہٹ لانے کے بعد اپنی زبان سے گال کو اندر سے باہر کی طر ف کھینچیں۔

اس سے آپ کے چہرے کی لائنیں گہری ہونے لگیں گی۔ یہ ورزش دن میں ایک بار ضرور کریں۔

تناؤ سے نجات کیلئے آنکھوں کی ورزش

یہ ورزش کرنے سے آنکھوں پر محسوس ہونے والے دباؤ کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ دن کے وقت یا سونے سے پہلے یہ ورزش کرسکتے ہیں۔

اپنی آنکھوں کے اندرونی حصے کو 30 سیکنڈ تک دبائیں۔

پھر اپنی آنکھوں کو 30 سیکنڈ تک کلاک وائس اور پھر 30 سیکنڈ بعد اینٹی کلاک وائس ڈائریکشن میں گھمائیں۔

گردن کی مساج

اپنے سر کو پیچھے کی طرف جھکائیں پھر اپنی انگلیاں گردن پر رکھیں اور ہلکا دباؤ ڈالیں اور اپنے انگلیوں کو گردن کے اوپر سے نیچے (کالر بون) پھیلائیں یا مساج کریں، کالر بون کو چند سیکنڈز تک دبائیں رکھیں اور پھر چھوڑ دیں۔

اس ورزش کو ہر 30 سیکنڈ بعد دہرائیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024